سیلاب کی تباہ کاریاں، رواں سال ملک بھر میں چاول اور کپاس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

رواں سال سیلاب سے چاول اور کپاس کا بحران سنگین ہوسکتا ہے

ملک میں سیلاب سے دریاؤں کے اطراف 7 کلومیٹر کے علاقے میں کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔
وزارت غذائی تحفظ نے ملک میں چاول کے بحران کے خدشہ کا اظہار کردیا۔
ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق سیلاب سے دریاؤں کے اطراف 7 کلومیٹر کے علاقوں میں چاول اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
رواں سال کپاس کی پیداوار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
جبکہ سیلاب کے ساتھ ریت آنے کے باعث آئندہ سال بھی کاشت متاثر ہوسکتی ہے۔
ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق سیلاب کے باعث رواں سال چاول کے بحران کا بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
اور پیداوار کم ہونے کے باعث رواں سال چاول امپورٹ بھی کرنا پڑ سکتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں