12 ربیع الاول سیکیورٹی انتظامات: سی سی پی او لاہور کی یقین دہانی
12ربیع الاوّل کے حوالے سے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے
سی سی پی او لاہور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ 11اور 12ربیع الاوّل کے حوالے سے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
،دوران چیکنگ ناکوں پر شر پسند عناصر،مشکوک افرادا پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق لاہور میں آج11ربیع الاوّل کی تقریبات کیلئے 6ایس پیز،23ایس ڈی پی اوز،89ایس ایچ اوزوانسپکٹرز اور280اپر سبارڈنیٹس سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے،91محافل،22ریلیوں وجلوسوں اور7اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے4ہزارسے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے،۔
1300 سے زائد ڈولفن اور پیرو سکواڈ کے جوان اور 10ایلیٹ کی ٹیمیں بھی ڈیوٹی پرامور ہیں گی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ11اور12ربیع الاوّل کے جلوسوں،ریلیوں اور محافل سمیت تمام تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
،سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورریلیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور دوران چیکنگ ناکوں پر شر پسند عناصر،مشکوک افرادا پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
،پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمموں کی جانب سے مساجد،عبادت گاہوں،جلوسوں اور مصروف شاہراوں کے اطراف موثرپٹرولنگ یقینی بنائی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں