سیلاب سے متاثرہ افراد اور نقصانات کی تفصیلات، پی ڈی ایم اے پنجاب
سیلاب سے مجموعی طور پر38لاکھ92 ہزار لوگ متاثر ہوئے، پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے49 شہری جاں بحق ہوئے، دریائے راوی، ستلج اور چناب میں3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔
مجموعی طور پر38 لاکھ92 ہزارلوگ متاثرہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں شدیدبارشوں سےپنجاب کےدریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب انڈین ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کر دیں۔
دریائے ستلج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے انڈین ہائی کمیشن کے مراسلہ کے بعد اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں