لاہور بورڈ کے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول تبدیل

لاہور بورڈ میٹرک سپلیمنٹری شیڈول تبدیل، امتحانات 29 ستمبر سے شروع

چیئرمین وزیراعلی ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوربورڈ کےمیٹرک سپلیمنٹری امتحانات کاشیڈول تبدیل کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزمل محمود نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے 113 امتحانی سینٹرز متاثر ہوئے ہیں۔
، لاہوربورڈ کے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
، سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 10 ستمبر کے بجائے 29 ستمبر سے ہو گا۔
، پنجاب کے بیشتر حصوں میں سیلاب اور بارشوں کے پیش نظرامتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپلیمنٹری امتحانات 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کیے گئے۔
، نئی ڈیٹ شیٹ آج جاری کر دی جائےگی، میٹرک سپلیمنٹری اور انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ متاثر نہیں ہو گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں