آٹے کی سپلائی بحال، حکومت اور فلارملز میں بڑا معاہدہ

پنجاب میں آٹے کی سپلائی بحال، فلارملز کی مشروط آمادگی

پنجاب حکومت اور فلارملز مالکان میں معاملات طے پا گئے. ملز مالکان نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی 800 ملزآج سے دوبارہ کھل جائیں گی،آج 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پرمارکیٹ میں سپلائی کریں گی۔
ذرائع فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت فلار ملوں کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دیگی، ملٹی نیشنل کمپنیاں 25 لاکھ بوری گندم 3 ہزارروپے من میں فراہم کرنے پرآمادہ ہوگئی۔
ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے آج ڈی جی فوڈ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں مقدار اور طریقہ کار طے کریں گے۔
معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اورملز گندم آٹا بحران سے متعلق سفارشات تیارکر رہے ہیں۔
، فلارملزکا حکومت سے تعاون خوش آئند ان کی سفارشات پرغور کیا جارہا ہے، پنجاب کی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بحال رہے گی۔
، گندم اور آٹے کی قیمت نہیں بڑھے گی، استحکام آجائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں