بھارت نے دریائےستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، ہریکے اورفیروز پور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

دریائے ستلج میں بھارت نے پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں اونچے درجے کا سیلاب

بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا،ہریکےاورفیروز پور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
بھارت کی آبی دہشت گردی اورسندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے۔
،بھارت کیجانب سے اتوار سے اب تک آج چوتھی باردریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیاگیا۔
،بھارت نے انڈس واٹرکمیشن کے بجائے سفارتی ذرائع سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی۔
،جس کے بعد دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور سے آگے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
،وزارت آبی وسائل نے 28 وفاقی اورصوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا الرٹ جاری کر دیا ۔
دریائےچناب ہیڈ پنجند پرسیلابی صورتحال برقرار ہے،جہاں 4 لاکھ 75 ہزارکیوسک کا ریلاگزررہا ہے،شیر شاہ اور اکبربند پرشدید دباؤ ہے۔
،ریلوے ٹریک بھی بندہے،جلال پورپیر والاکی بستی بہاراں کےبلوچ واہ فلڈ بندمیں شگاف آگیا،علاقے سے لوگوں کا ہنگامی انخلا شروع کردیاگیا۔
،پاک فوج اور محکمہ انہار کی ٹیمیں بھی شگاف پُرکرنے کیلئے پہنچ گئیں۔
،انتظامیہ اوردیگر اداروں کے اہلکار5 ممکنہ متاثرہ دیہات میں پہنچ گئے،متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے اعلانات کیےجارہےہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں