پاک بنگلادیش تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں، شہباز شریف

پاک بنگلادیش تعلقات میں بہتری | وزیراعظم شہباز شریف کا مؤقف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور نے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں ۔
امید ہے تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلادیش سے عوامی روابط ،علمی تبادلوں ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف ایڈوائزر محمد یونس سے نیویارک اور قاہرہ میں ملاقاتوں کا ذکر کیا ۔
اوردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ان کی خواہش کو سراہا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں