آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان: ایک ارب ڈالر کی قسط پر بات چیت
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حوالے سے مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا وفد 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا،۔
وفد کا قیام 10 اکتوبر تک جاری رہ سکتا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
، وفد دورے میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لےگا، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف مشن کا دورہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت ہوگا۔
، 37 ماہ پر مشتمل ای ایف ایف معاہدہ ستمبر 2024 میں طے پایا تھا۔
آئی ایم کی جانب سے پاکستان کو دو اقساط میں اب تک دو ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہو بھی چکے ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کا معاہدہ بھی طے پا چکا جس کے تحت 28 ماہ میں پاکستان کو 1.3 ڈالر ملیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں