بحریہ ٹاؤن میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارت پر مکمل پابندی عائد

بحریہ ٹاؤن میں پابندی | این او سی منسوخی کے بعد زمین کا حصول خطرے میں

بحریہ ٹاؤن کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اوراشتہارت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کا پرویژنل این او سی منسوخ کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کنسیلیشن آرڈرز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے اور 460 ارب روپے کی اقساط کی عدم ادائیگی پر 19 ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا۔
فروخت اور اشتہار کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس اقدام کے بعد بحریہ ٹاؤن کی 16 ہزار 896 ایکڑزمین کا حصول خطرے میں پڑ گیا۔
ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ الاٹیز کے تمام حقوق محفوظ رہیں گے۔
جبکہ بحریہ ٹاؤن کو فوری تمام الاٹیز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں