پی ٹی اے غیررجسٹرڈ موبائل فونز کا غلط استعمال روکنے کیلئے متحرک

صارفین کیلئے انتباہ | پی ٹی اے غیررجسٹرڈ موبائل فونز کا غلط استعمال روکے گا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیررجسٹرڈ موبائل بلاک کرنے کی وارننگ دے دی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق صارفین کے پاس وقت کم ہے، ۔
سروس میں خلل اور بلاکنگ سے بچنے کے لئے آج ہی اپنی ڈیوائس رجسٹر کروائیں ۔
غیررجسٹرڈ موبائل فون بلاک کر دیئے جائیں گے ۔
پی ٹی اے نے کہا ہے غیررجسٹر ڈ موبائل سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ۔
صارفین اپنی حفاظت کے لئے غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز سے بچیں کیونکہ یہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔ .
یہ مالی اور سائبر فراڈ میں معاونت کا بھی ذریعہ ہیں ۔
اعلامیے کے مطابق تمام شہری غیررجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں کیونکہ یہ قابل سزا جرم ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں