سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کےلیے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا

سعودی کمپنی کا سیلاب متاثرین کیلئے تعاون، این ڈی ایم اے کو پیٹرول و ڈیزل فراہم

سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کےلیے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا۔
سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے نے 6 ہزار لیٹر ڈیزل اور پیٹرول این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا۔
سعودی سفارتخانے میں سعودی کمپنی وافی انرجی کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی أپریشن میں این ڈی ایم اے سے تعاون کیلئے 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے کی تقریب ہوئی۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پیٹرول اورڈیزل این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کے طور پر این ڈی ایم اے کی معاوننت کی ہے۔
کمپنی سعودی عوام کی طرف سے تعاون کررہی ہے۔ ہم مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان میں امن خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔
سی ای او وافی انرجی زبیر شیخ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب میں بہت نقصان ہوا ہے ۔ مشکل وقت میں تعاون جاری رکھیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں