پنجاب اسمبلی: سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی قائم

سیلاب سے نقصان کا تخمینہ اور بحالی کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب: سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیےکمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے مطابق سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کمیٹی سیلاب سے بچاؤ کیلئے سفارشات بھی مرتب کرے گی ۔
اور زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور ازالے کا بھی جائزہ لے گی۔
ملک احمد خان کے مطابق کمیٹی متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات اور ریسکیو آپریشن پر بھی بریفنگ دے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں