دریائے سندھ میں طغیانی بڑھنے لگی، انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں طغیانی، انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور دیہات متاثر

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
چاچڑاں پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 37 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
دریائے سندھ میں طغیانی بڑھنے سے رحیم یار خان کے 59 دیہات زیر آب آگئے۔
لیاقت پورکے 5 موضع جات شدید متاثر ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئی۔
سیلابی ریلے گڈو بیراج پہنچنے لگے۔ پانی کی آمد پانچ لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئی۔
سکھر بیراج پر بھی بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ 4 لاکھ 51 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گھوٹکی کے مقام پر طغیانی کے باعث بند ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔
سجاول میں بھی 50 سے زائد گاؤں متاثر ہوئے۔
نوشہرو فیروز میں سیکڑوں ایکڑ فصل ڈوب گئی۔ نوڈیرو میں دو مقامات پر شگاف پڑ گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں