اسٹیٹ بینک: مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ اور ڈیجیٹل والٹ سہولت
اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا۔
، ڈیجیٹل کرنسی سے بینک اکاؤنٹ اور نقدی کے بغیر بھی لین دین ممکن ہوگا۔
اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کی نگرانی کے لیے فریم ورک تشکیل دے رہا ہے۔
ڈیجیٹل کرنسی کی پائلٹ لانچ سے پہلے قوانین کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک یا مالیاتی ادارے ایک ڈیجیٹل والٹ موبائل ایپ فراہم کریں گے۔
موبائل فون میں ڈیجیٹل والٹ سے کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری ادائیگی ہوگی۔
صارفین کی ڈیجیٹل والٹ ایپ میں اپنے قومی سناختی کارڈ سے رجسٹریشن ہو گی ،
والٹ سے دوسرے شخص کا صرف نمبر ڈال کر پیسے بھیجے جا سکیں گے۔
سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکس وغیرہ بھی آسانی سے ادا ہوسکیں گے۔
نائیجیریا سمیت بعض افریقی ممالک مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرچکے،۔
جبکہ چین، روس اور متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروگرام کے مراحل میں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں