برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی امداد: 30 لاکھ پاؤنڈ کا اعلان
برطانیہ، پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔
سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
، جس میں سیلاب اور مون سون کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار نے برطانیہ کے اس بروقت تعاون کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت اور علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں