بھارت سے بڑا مقابلہ، پاکستان ٹیم تیار: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی ٹیم کو بھارت کا سامنا کرنے کیلیے تیار قرار دے دیا۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کی لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کے میچ کیلیے تمام کھلاڑیوں کو اپنی توجہ دی جانے والی ذمہ داریوں پر مرکوز رکھنا ہوگی۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کسی بھی فائنل یا عالمی ایونٹ کی طرح ضروری ہے کہ پلیئرز اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بھارتی ٹیم کافی پراعتماد ہے، ہماری ٹیم بھی اس کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہو گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں