لیاقت پور میں مریم نواز سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیاقت پور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فکر نہیں کرنی، جو نقصان ہوا ہے، پانی اتر جائے تو پورا کریں گے۔
مریم نواز نے گل محمد لنگاہ فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے متاثرہ بچوں کو تحائف بھی دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ خیر کریسی ، اس موقع پر سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو امدادی چیکس دیئے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ لیاقت پور مکمل ہونے کے بذریعہ ہیلی کاپٹر رحیم یار خان روانہ ہوگئیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں