قطر پر حملہ عالمی قوانین، سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی، دنیا اسرائیل کا احتساب کرے، دفتر خارجہ

قطر پر حملہ اور پاکستان کا مؤقف: دفتر خارجہ کی سخت مذمت

دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ قطر پر حملہ برادر اسلامی ملک کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، دنیا اسرائیل کے اس اقدام کا احتساب کرے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان قطر پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
، یہ حملے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کےخلاف ہیں، ہم برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قطر سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی دورہ کیا۔
، اس دوران شہباز شریف نے قطر کو پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین القوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں۔
، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
، اسرائیلی جارحیت کے سامنے اُمتِ مسلمہ کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں