دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، گڈو اور سکھر بیراج پر صورتحال تشویشناک
پنجاب میں تباہی مچانے کےبعد دریائےچناب اورستلج کاپانی سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
،دریائے سندھ چاچڑاں کےمقام پر اس وقت انتہائی اونچےدرجےکا سیلاب ہے،پانی کا بہاؤ آٹھ لاکھ 37ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گڈو بیراج میں بھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے،اس وقت بہاؤ 5 لاکھ 37 ہزارکیوسک دیکھا جا رہا ہے۔
حکام کےمطابق 24سے 36گھنٹے انتہائی اہم ہیں،اس دوران انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔
،سکھر بیراج پر چار لاکھ بائیس ہزار اور کوٹری پر دو لاکھ اکسٹھ ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہاہے ۔
دوسری طرف پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔
،دریائے چناب ہیڈ پنجند پر پانی کا بہاؤ 80ہزار کیوسک کم ہوکر 6 لاکھ 4 ہزار پر آگیا،چنیوٹ،جسڑ ،سِدھنائی اورہیڈ بلوکی پر بھی پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔
،ہیڈ خانکی،قادرآباد،تریموں اورگنڈا سنگھ والا پر بھی سیلاب کا زور ٹوٹ چکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں