فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت، پاکستان نے نیو یارک اعلامیہ کے حق میں ووٹ دیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے بتایا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
یہ اعلامیہ حال ہی میں نیویارک میں 28 تا 30 جولائی 2025 منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور کیا گیا۔
پاکستانی مندوب کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے فلسطین کے مسئلے پر اپنی دیرینہ اور اصولی پوزیشن کو دہرا دیا۔
، پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے۔
اور وہ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم کریں جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہوں۔
اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہ موقف اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں