پنجاب: سیلاب سے 4.3 فیصد زرعی رقبہ متاثر،13 لاکھ ایکڑ زمین زیرِ آب آگئی

پنجاب سیلاب سے زرعی رقبہ متاثر، چاول، گنا اور کپاس کی فصلوں کو نقصان

لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے 4.3 فیصد زرعی رقبہ متاثرہوا اور 13 لاکھ ایکڑ زمین زیرِ آب آگئی۔
صوبائی وزیرِ زراعت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے چاول کی 9 فیصد،گنے کی 7 اور کپاس کی 2 فیصد فصل متاثر ہوئی ۔
جب کہ سب سے زیادہ نقصان دریائے راوی، چناب اور ستلج کے کنارے آباد 28 اضلاع میں ہوا ۔
ماہرین کے مطابق سیلاب کا معاشی نقصان 409 ارب روپے ہے ۔
جوجی ڈی پی کا اعشاریہ تین فیصد بنتا ہے جب کہ زرعی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد کمی سے شرحِ نمو مزید اعشاریہ پانچ سے ایک فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ غذائی اجناس کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد اضافے کا بھی خدشہ ہے، ۔
کپاس کی درآمد اور ٹیکسٹائل، چاول اور چینی کی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ تقریباً 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں