پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی، صدر زرداری کا چینگڈو فورم میں خطاب
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی طاقت کو اجاگر کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ اے پی پی‘ کے مطابق دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم میں چین کے سینئر رہنمائوں، ثقافتی نمائندوں، فنکاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔
ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔
اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فنکارانہ کوششیں سرحدوں کو عبور کرتی ہیں۔
اور مشترکہ انسانی اقدار کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کرتی ہیں۔
انہوں نے صوبہ سیچوان کی حکومت، چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز اور فورم کی میزبانی کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں