خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز،35 خوارج جہنم واصل، 12 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، باجوڑ اور وزیرستان میں بڑی کارروائیاں

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر تک 2 مختلف آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نےباجوڑمیں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ان کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 22 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نےخوارج کےخلاف وزیرستان میں بھی کارروائی کی جہاں 13 مزید خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
جن کے قبضے سےاسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
،شدید فائرنگ کے تبادلےمیں پاک فوج کے 12 جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے 10سے 13ستمبر کےدوران کارروائیاں کیں،۔
خوارجی ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،۔
انٹیلی جنس رپورٹس تصدیق کرچکیں کہ دہشت گردی میں افغان شہری ملوث ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں