عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے، چیف جسٹس

عدلیہ کو انصاف کی فراہمی میں چیلنج، بینچ اور بار میں ہم آہنگی کی ضرورت

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر میں بینچ اور بار کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی اور تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا سکے۔
، عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے۔
مظفرآباد میں ایک عدالتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے درمیان عدالتی بھائی چارے کی روح دیکھنا خوش آئند ہے۔
، اور انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے اے جے کے عدلیہ کو مکمل آئینی اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں اپنے برادر جج صاحبان اور اے جے کے، کے محترم بار ممبران سے پُر خلوص اپیل کرتا ہوں کہ مستقبل کی پیش رفت کے لیے 3 بنیادی اصول ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں