وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل بنوں دورہ، دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی پر اجلاس
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا۔
جہاں انسداد دہشت گردی سے متعلق اعلٰی سطح کے اجلاس میں اور جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،۔
اس معاملے میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
، پاکستان میں دہشتگردی کرنے والوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں موجود ہیں ، ان دہشتگردوں کی کی پُشت پنائی ہندوستان کر رہا ہے۔
، افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں۔
،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں ۔
، یہ لوگ افغان سرحد پار پار کر کے پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔
، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں