گڈو بیراج سے ساڑھے 7 لاکھ پانی سندھ میں داخل ہوگا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

گڈو بیراج سے پانی سندھ میں داخل، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گڈو بیراج سے ساڑھے 7 لاکھ پانی سندھ داخل ہوگا،۔
کل شام تک تمام پانیوں کی پیک ہوگی،دریائے ستلج میں 2 ماہ سے ہائی فلڈ چل رہا تھا،آئندہ سال اس سے بھی بڑا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےپریس کانفرنس کرتےہوئے کہا اگلے 24 گھنٹوں میں پانی میں مزید کمی آئےگی۔
،پنجاب کےسپرفلڈ نے 28 اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لیا،چناب اور راوی بری طرح ملتان پر اثر انداز ہوا۔
،مجموعی طور پر 4744 موضع زیر آب ہیں،سیلاب سے 45لاکھ 70ہزار 530 افراد متاثر ہوئے،۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےکہا جلال پور پیر والا یا شجاع آباد کوکسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں،۔
گنڈا سنگھ پر 83 ہزار کیوسک، ہیڈ اسلام پر 82 ہزارکیوسک اور میلسی سائفن میں 92 ہزار کیوسک پانی چل رہا ہے،۔
ہمیں جلالپور پیروالا میں کثیر تعداد میں انخلاء کرنا پڑا،انخلاء کیلیے لوگوں کا رسپانس نا ہونے پر ہمیں چیلنج ملا،-
5 ہیلی کاپٹر رحیم یار خان اور جلال پور پیر والا میں سروسز فراہم کررہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں