سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختوا میں 2 کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے31 دہشتگرد ہلاک

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ | خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 14 ستمبر تک 2 مختلف آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔پ
اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشت گردوں کے خلاف پاک وطن کےمحافظوں کے تابڑتوڑ وارجاری ہیں۔
،خیبر پختونخوا میں مزید 31 امن دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران خوارج کےٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
،کامیاب کارروائی کےنتیجےمیں بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج ہلاک ہوئے۔
،اسی طرح ضلع بنوں میں بھی انٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشن کیاگیا۔
،جہاں شدید جھڑپ کےدوران مزید 17 دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے۔
علاقے کو امن دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری۔
سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں