طاقت کا اصل سرچشمہ عوام، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں: مریم نواز

طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں: مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت محض حکومت سازی کا نظام نہیں۔
بلکہ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا پائیدار رشتہ ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین کی حفاظت کو جہاد سمجھنے والوں کو سلام ہے۔
کیونکہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کی رائے ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے،۔
فتنہ فساد اور تشدد کی بنیاد پر رائے سازی جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت وہ عہد ہے جہاں اقتدار عوام کی دہلیز پر آتا ہے۔
، معیشت جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی نہیں کر سکتی۔
، جمہوریت مضبوط ہوگی تو تعلیم کا در کھلے گا، سہولتیں ملیں گی اور ہر نوجوان کا خواب مکمل ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں