سیلابی ریلے تباہی کی نئی داستانیں رقم کر گئے، گھر، مال مویشی، فصلیں تباہ، ہزاروں لوگ بے گھر
سیلابی ریلے تباہی کی نئی داستانیں رقم کر گئے، گھر، مال مویشی، فصلیں تباہ ہوگئیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔علی پور کے موضع خیر پور سادات، موضع مٹھن والا میں مکانات گر گئے، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، شجاع آباد میں متاثرین گھروں کو واپس لوٹنے لگے، ہری پور میں ریلوے روڈ پر برساتی ریلے کی زد میں آکر وین پل سے نیچے گر گئی، ڈرائیور زخمی ہوگیا۔بہاولنگر میں دریائے ستلج کے سیلاب سے دریائی بیلٹ کے 150 کلومیٹر کے علاقے میں 145 موضع جات متاثر ہوئے، بستی کھرلاں اور موضع عاکو میں تباہی مچ گئی، سڑکیں بہہ گئیں، راستے منقطع ہوگئے، ایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔منچن آباد میں 15 سے زائد دیہات کا تاحال زمینی رابطہ منقطع رہا، متاثرہ علاقوں میں 5 سے 7 فٹ تک سیلابی پانی موجود ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں