پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 10 ہزار سے زائد خطرناک مجرمان گرفتار

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، بھاری اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

لاہور: پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، زیادتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور آپریشنز کیے گئے۔
رواں سال کے دوران پولیس نے 4254 گینگز کے 10 ہزار 470 خطرناک مجرمان گرفتار کیے،۔
جن کے قبضہ سے 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ سامان میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، سونا، مویشی اور نقدی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس نے کارروائیوں میں مجرمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا، ۔
جن میں 1336 کلاشنکوف، 2298 رائفلز، 27 ہزار 466 پسٹلز، 2458 بندوقیں، 363 ریوالور اور 2 لاکھ کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں