عراقی حکام نے عراق زیارت ویزہ نئی پالیسی جاری کر دی، زائرین کیلئے اہم ہدایات
عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والوں کے لیے نئی پالیسی وضع کر دی گئی۔
جس کے تحت 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند زائرین کے لیے عراقی حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تازہ پالیسی کے تحت 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر مرد صرف اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دینے کی صورت میں زیارت ویزہ حاصل کر سکیں گے۔
اس سے قبل، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دعویٰ کیا تھا کہ زیارات مقدسہ کے لیے روایتی سالار سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔
کیونکہ تقریباً 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران میں جا کر وہیں رک گئے یا غائب ہو گئے جن کا کوئی ریکارڈ حکومتی اداروں کے پاس موجود نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں