ملتان: سیلاب سے 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر، جلال پور میں ایم 5 موٹر وے پانچویں روز بھی بند

ملتان میں سیلاب سے گیس پائپ لائن متاثر، جلال پور میں ٹریفک معطل

ملتان میں سیلاب کےباعث 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہوگئی۔
جبکہ دریائے چناب اور ستلج کے ریلوں سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے پانچویں روز بھی جلال پور پیر والا کے مقام پر بند ہے۔
پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے مرمت کےکام میں مشکلات درپیش ہیں،۔
مزید نقصان سے بچانے کے لیے اطراف میں پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے۔
سی پی او کے مطابق موٹر وے مجموعی طور پر 5 جگہ سے متاثر ہوئی ہے،۔
ملتان میں سیلاب سے 36 انچ قطر کی گیس کی پائپ لائن بھی متاثر ہوگئی ۔
جس کے بعد متاثرہ پائپ لائن کو گیس منقطع کردی گئی، متوازی پائپ لائنوں سے سپلائی جاری ہے۔
دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں واضح کمی آگئی، ۔
شجاع آباد کے بیشتر علاقوں سے پانی اتر گیا، جلال پور پیر والا شہر کو بچانے والے بند پر بھی پانی کی سطح میں کمی آئی ہے ۔
جبکہ بستی دوھوندو کے مقام پر بند میں ڈالے گئے شگاف کو پُر کرنے کا کام جاری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں