این ڈی ایم اے: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے دو روز کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، فیصل آباد، ژوب ڈویژن میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گڈو بیراج پر آج 5 لاکھ کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا بہاؤ ہے۔
، سکھر بیراج پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کے ساتھ 5 لاکھ 71 کیوسک کا بہاؤ ہے۔
کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا بہاؤ موجود البتہ ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،۔
این ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں