پنجاب میں پہلے جدیدکوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا،وزیراعلی پنجاب

پنجاب میں جدید کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر، جدید ٹیکنالوجی سے علاج ممکن

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاہےکہ کینسر کے مریضوں کوعلاج کی جدید سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
، پنجاب میں پہلے جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کے علاج کی جدید ٹیکنالوجی سب سے پہلے پنجاب میں متعارف کرائی۔
، پہلے مرحلے میں ہم نے 5 کینسر کے مریضوں پر یہ علاج اپنایا، اللہ کے کرم سے تمام مریض کینسر فری ہو گئے،۔
چین میں کینسر کے علاج کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔
، کینسر کے علاج کیلئے جدید مشینری پاکستان لانے کیلئے ہدایات دیں، کینسر کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
وزیراعلی مریم نواز کا کہناتھا کہ کینسر کے علاج کی تربیت کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز کو چین بھجوایا۔
، 2مریضوں کا جدید ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا جا چکا ہے۔
، کینسر کے علاج کی ایسی جدید ٹیکنالوجی بھارت میں بھی نہیں، جدید ٹیکنالوجی سے کینسر کے مریضوں کیلئے امید کی کرن پیدا ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں