تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز، ڈیجیٹل پیمنٹس کے نئے دور کا آغاز
پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی تمام ادائیگیاں جون 2026 تک ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
، یہ اقدام کیش لیس معیشت کی طرف ایک وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس کے نظام کی ترقی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے موجودہ ڈھانچے، کامیابیوں اور ابھرتے ہوئے رجحانات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب 88 فیصد ریٹیل ٹرانزیکشنز ڈیجیٹل طور پر انجام دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اس وقت 22 کروڑ 60 لاکھ اکاؤنٹس اور 4 کروڑ 60 لاکھ راست آئی ڈیز کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
، لین دین کی مالیت میں اضافے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
، جن میں بینک لائیبیلٹی فریم ورک اور فراڈ کم کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا ’کولنگ آف پیریڈ‘ شامل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں