سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے، اسحٰق ڈار

سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا | اسحٰق ڈار کی وضاحت

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا ۔بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہمیشہ سے موجود تھا۔
دیگر ممالک کی بھی اس معاہدے میں شرکت کے سوال پر اسحٰق ڈار نےکہا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
، تاہم کچھ ممالک خواہش ضرور رکھتے ہیں۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک خوش ہیں۔
، انہوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ سعودی عرب کی جانب سے مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستان پر پابندیوں کے وقت میں ہماری بھرپور حمایت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں