“پنجاب میں سیلاب سے تباہی کا دائرہ محدود کیا جا سکتا تھا، شرجیل میمن کا دعویٰ”
سندھ کے سینیئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا دائرہ محدود کیا جاسکتا تھا۔
مگر ناتجربہ کاری کی وجہ سے زیادہ تباہی ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے حکومت پنجاب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں سیلاب پر کوئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بنے تو پتا چل جائے گا کہ پنجاب میں تباہی اس سے کم ہوسکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کاری کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب سے تباہی کا دائرہ وسیع ہوا۔
، اگر اچھی منصوبہ بندی کی جاتی تو اتنی تباہی سے بچا جاسکتا تھا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں محکمہ آبپاشی نے اچھی منصوبہ بندی کی۔
، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ خود ہر چیز کو مانیٹر کر رہے تھے، مانیٹرنگ سیلز بنائے گئے۔
، ( ہر محکمے سے ) ایک ایک نمائندہ وہاں موجود ہے، اور آج بھی مانیٹرنگ سیلز قائم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں