پاکستان سعودی عرب تجارتی تعلقات: سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے امکانات
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔
جس دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے اور تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
سعودی وفد کے دورے کے دوران پاک سعودی بزنس فورم منعقد کیا جائے گا۔
، جہاں دونوں ملکوں کے سرمایہ کار اور تاجر براہِ راست ملاقات کریں گے۔
وزارتِ تجارت نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی امکانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور دیگر متعلقہ حکام کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔
جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر مشاورت کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں