مسئلہ کشمیرشملہ معاہدے اور 1999 ءکے اعلان لاہور کے تحت حل ہونا چاہیے،روسی سفیر

مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور اعلان لاہور کے تحت حل کیا جائے، روس کا مؤقف

پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو نے مسئلہ کشمیر کو شملہ معاہدے اور 199کے اعلان لاہور کے تحت حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اور کہا پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
، جبکہ امریکا کی بگرام ایئر بیس کو واپس لینے کی بات نوآبادیاتی نظام کی عکاس ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے اعلان لاہورکے تحت حل ہونا چاہیے۔
مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کرنے کا کہا تھا۔
البرٹ پی خورئیو نے کہا کہ روس ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پرحالیہ حملہ بھی ہے۔
روسی سفیر نے کہا کہ امریکا کی بگرام بیس کوواپس لینےکی بات نوآبادیاتی نظام کی عکاس ہے۔
، روس امریکا کے اس بیان کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کے ساتھ روس کے تعلقات اچھے ہیں۔
روسی سفیر نے کہا کہ امریکا افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے دس ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بحال کرے۔
یوکرین کے معاملے پر امریکا سمجھداری کا مظاہرہ جبکہ یورپ جارحیت کر رہا ہے۔
روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان بیرونی دباؤ کے باوجود یوکرین تنازع میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور دے رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں