جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ

ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی، جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے خلاف شکنجہ

ایف بی آر نے جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل آئرس فارم میں تبدیلی کردی۔
اب اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی، ۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
دوسری جانب مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد ریٹرن جمع کراچکے اور اب فارم میں ترمیم کا کہا جا رہا ہے،۔
لوگ پہلے ہی بلند ٹیکس ریٹ اور ہراساں کیے جانے سے بھاگتے ہیں،۔
وزیر خزانہ ڈیڑھ سال سے ریٹرن آسان بنانے کی بات کررہے تھے، یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ٹیکس کنسلٹنٹس بھی پریشان ہیں،ہراسانی بڑھنے کا خدشہ ہے،۔
ریٹرن فارم میں تبدیلی کرنے کے بعد کم از کم 90 دن دینا لازمی ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں