ایم-5 موٹروے کو بچانے کی کوشش ملتان کی بستیاں ڈبونے کا سبب بنی

ایم-5 موٹروے سیلاب: ہائی وے بچانے کی کوشش یا انسانی المیہ؟

ایم-5 موٹروے کی مشرقی جانب سیلابی پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، ۔
زرعی زمینوں کو ڈبوتے ہوئے اور ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کی پوری کی پوری بستیوں کو مٹانے کی دھمکی دے رہا ہے۔
دریائے ستلج پر نوراجہ بھٹہ کے بند میں شگاف پڑنے کے 15 دن بعد بھی ملتان، بہاولپور اور لودھراں کی یونین کونسلوں کے مکین پھنسے ہوئے ہیں،۔
کئی لوگ بندوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ ان کے گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
ہائی وے کو نقصان سے بچانے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کلورٹس اور پُلوں کو بھاری پتھروں سے بند کر دیا ہے،۔
جس سے موٹروے عملاً ایک بند میں بدل گئی ہے۔لیکن اس اقدام کے باعث سیلابی پانی کا اخراج رک گیا ہے اور مشرقی جانب پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے،۔
جس سے نوراجہ بھٹہ کے بند سے لے کر موٹروے تک ایک ڈیم جیسی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
نوراجہ بھٹہ، بہادرپور، بستی لنگ، کانو، ڈپال، طروت بشارت، ڈیلی راجن پور، بیلےوالا، دنیا پور، جھنگرا، مراد پور سوئی والا اور قریبی علاقے سب سے زیادہ متاثرہ دیہات میں شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں