سرفراز بگٹی: دہشت گرد بلوچستان کے دشمن، ترقی پر جھگڑا نہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے دشمن ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار سے خطاب میں کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں ترقی پر جھگڑا نہیں ہے۔
، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تشدد کو بلوچ شناخت کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 21 جون 2001کو فراری کیمپ بنائےگئے۔
، 2008 کا الیکشن بلوچستان کا سب سے پرامن الیکشن تھا، 2016 تک بلوچستان زیادہ تر پرامن تھا۔
، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018 میں چھوڑا گیا انہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کیس میں کئی ایسے ممالک ہیں جہاں سے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جاتی ہے۔
، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان نہیں ٹوٹے گا، ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں۔
، بلوچستان میں لوگ سسٹم کو نہیں بدلنا چاہتے، دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، چند عناصر بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹنا چاہتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں