ایف بی آر نے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنے کی تیاری شروع کردی

ٹک ٹاکرز پر ٹیکس: ایف بی آر کا نیا اقدام سامنے آ گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹک ٹاک مواد بنانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
، اس بات کا انکشاف بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے اجلاس میں کیا گیا۔
سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز کی آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
اور اس میں سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے اکٹھا ہونے کا امکان ہے۔
، انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس اتھارٹی کو وہاں سے عمل درآمد کا آغاز کرنا چاہیے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت کمیٹی نے پاکستان ریمٹینسز انیشی ایٹو (پی آر آئی) اور حکومت کی ترسیلاتِ زر سبسڈی پالیسی کا بھی جائزہ لیا۔
، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ یہ سبسڈی 2020 میں فی ٹرانزیکشن 20 سعودی ریال کے حساب سے شروع کی گئی تھی۔
، 2024 میں اسے بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا مگر بعد ازاں دوبارہ 20 ریال کر دی گئی۔
فیصل واڈا نے اس فیصلے کو ’اسکینڈل‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس اسکیم سے کمرشل بینک ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
، انہوں نے باضابطہ انکوائری اور مبینہ طور پر ہڑپ کیے گئے فنڈز کی وصولی کا مطالبہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں