سیلاب متاثرہ اضلاع آفت زدہ: نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی کی سفارشات
سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کر دی۔
مسرور احسن کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاری سے فصلوں پر ہونے والے منفی اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں 2.5 ملین ایکڑ اراضی سیلاب سے متاثر ہوئی، ؤ
پنجاب میں زیادہ تر چاول، گنا اور مکئی کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ جو اضلاع ملک میں متاثر ہوئے انہیں آفت زدہ قرار دیا جائے،۔
چیئرمین کمیٹی نے ملک بھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارشات کردیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں