پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار سے زائد اسکول متاثر، ہزاروں طلبہ کا تعلیمی سلسلہ خطرے میں
صوبہ پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے باعث 3 ہزار سے زائد اسکول غیر فعال ہو گئے،۔
جس سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ پنج
اب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے جمعرات کو کہا کہ سیلاب کے باعث 3 ہزار اسکول تباہ ہو چکے ہیں،۔
جس سے ہزاروں طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلے آئرنسائیڈ سے ملاقات کے دوران رانا سکندر حیات گفتگو کر رہے تھے ۔
جس میں مختلف تعلیمی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بہتر نتائج کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیر نے یونیسف کی نمائندہ کو بتایا کہ صوبے میں سیلاب کی وجہ سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سہولیات کی کمی تھی لیکن آفت نے ہزاروں اسکول تباہ کر دیے، جن میں سے کئی اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں