“وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات: سیکیورٹی اور انٹیلی جنس میں تعاون پر زور”
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم اورامریکی صدر کےدرمیان گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
،وزیراعظم نےامریکی صدرکو امن کا علم بردار قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نےانسداد دہشت گردی تعاون سمیت علاقائی سلامتی پربھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نےانسداد دہشت گردی میں پاکستان کےکردارکی عوامی توثیق پرصدرٹرمپ کاشکریہ اداکیا۔
اورسیکیورٹی اورانٹیلی جنس میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا امریکی صدردنیا بھرمیں تنازعات کے خاتمے کے لیےمخلصانہ کوششوں میں مصروف تھے۔۰
،انہوں نے ٹرمپ کی جرات مندانہ،دلیرانہ اورفیصلہ کن قیادت کو سراہا۔
جس نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔
اوراس طرح جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں