افغانستان میں طالبان کے آنے سے بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی بڑھی: بلاول بھٹو

“بلاول بھٹو زرداری کی دہشتگردی پر تبصرہ: طالبان کے آنے سے صورتحال خراب ہوئی”

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت بھی دہشتگرد گروہوں کی مالی مدد کو نہیں چھپاتا، ۔
یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں جب کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا،۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاریخی نقصانات ہوئے-
، وفاق پر تنقید نہیں کررہا بلکہ درخواست کررہاہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی سطح پر بات کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں