پنجاب اسمبلی میں جائیدادکی تقسیم سے متعلق ترمیمی بل 2025 کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

“پنجاب اسمبلی میں جائیداد کی تقسیم کے مقدمات میں سول عدالت کو مکمل اختیار دینے کا بل”

پنجاب اسمبلی میں جائیدادکی تقسیم سےمتعلق ترمیمی بل 2025 کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
پنجاب پارٹیشن آف امویبل پراپرٹی ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنےآگئیں۔
،ترامیم کےتحت زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصےوالی جائیداد کا اختیار سماعت سول عدالت کو حاصل ہوگا۔
بل کےمتن میں کہاگیاکہ زیادہ تعمیرشدہ رقبےوالی جائیدادکےمقدمات سول کورٹ سنےگی۔
،زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصےوالی جائیدادکا فیصلہ سول عدالت کرے گی۔
،ترمیم کے بعد ایسےمقدمات میں صرف سول عدالتوں کواختیارحاصل ہوگا۔
،بل کےتحت ’ڈگری‘ کی جگہ’پریلیمنری ڈگری‘کا لفظ شامل کیاگیا۔
بل کےمطابق پراپرٹی میں شریک مالکان کےاتفاق نہ ہونےپرعدالت ثالث مقررکرےگی۔
،شریک مالکان کی رضا مندی نہ ہونے پرعدالت خودجائیداد کی تقسیم کا عمل کرائےگی۔
بل سے مخلوط زرعی اور تعمیرشدہ جائیداد کےمقدمات کا ابہام ختم ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں