صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ پر مذاکرات حوصلہ افزا ہیں، معاہدہ طے کرنے تک جاری رہیں گے
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ غزہ کے حوالےسےمشرقِ وسطیٰ کی قیادت کےساتھ مذاکرات نہایت بامقصد اور حوصلہ افزا ہیں۔
،بات چیت اُس وقت تک جاری رکھیں گےجب تک ایک کامیاب معاہدہ طےنہ پا جائے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاخطے کےتمام ممالک اس عمل میں شامل ہیں،حماس کو بھی اس کی مکمل آگاہی ہے۔
،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوبھی اعتماد میں لیاگیا ہے،پہلی بارمعاہدے کےلئے غیرمعمولی نیک نیتی اور جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کےمطابق ٹرمپ منصوبے کےتحت سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکو غزہ میں بین الاقوامی عبوری اتھارٹی کی سربراہی دی جائےگی۔
،عبوری اتھارٹی اقوام متحدہ کی حمایت سے قائم ہوگی جس میں فلسطینی ٹیکنوکریٹس شامل ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں