تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کیلئے تیار ہے، وزیراعظم شہبازشریف

شہباز شریف کا امریکا سے سرمایہ کاری کی امید کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت ہی حوصلہ افزا تھی۔
، تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کیلئے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےامریکا میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا امریکی صدر نےپاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق حوصلہ افزا باتیں کیں۔
،معیشت، انسداد دہشت گردی،معدنیات اور کرپٹو پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نےمزیدکہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔
، امریکا تجارت،آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے،معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نےجنگ میں لیڈ کیا۔
،انہوں نےدانشمندی سے افواج پاکستان کولیڈکیا،میں نےکہا ہم نےجنگ جیت لی۔
، انکے 7 طیارےگرا دیئے،ہرجگہ حملے کیے،ان کا دماغ چکرا گیا۔
،اب ہم نے اس سے آگے نہیں جانا اورجنگ بندی قبول کرلی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں